• news

ٹرین سانحہ: بلاول نے رحیم یار خان جلسہ ملتوی کر دیا‘ بارش سے جلسہ گاہ پانی سے بھر گئی

رحیم یار خان (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے رحیم یار خان کا جلسہ منسوخ کر دیا۔ سانحہ لیاقت پور کو مدنظر رکھتے ہوئے جلسہ ملتوی کیا گیا۔ رہنما پیپلزپارٹی مخدوم عثمان محمود نے کہا ہے کہ اگلا شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔ صباح نیوز کے مطابق رحیم یار خان میں بلاول بھٹو کی آمد سے قبل ہی تیز بارش کے باعث جلسہ گاہ پانی سے بھر گئی۔ ٹینٹ کرسیوں سمیت تمام انتظامات پر پانی پھر گیا، تیز بارش تمام تر تیاریاں بہا کر لے گئی۔

ای پیپر-دی نیشن