اضافی فیسوں کیخلاف درخواست‘ نجی سکولز نے اعتراضات جمع کرا دیئے
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ میں نجی سکولوں کی اضافی فیسوں کی وصولی کے خلاف دائر درخواست میں نجی سکولوں نے اعتراضات جمع کرا دیے۔ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار والدین کو نجی سکولوں کے اعتراضات پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے سماعت کی۔ جس پر عدالت نے کہاکہ والدین کو فیسوں سے متعلق اعتراض ہے تو وہ تحریری طور پر آگاہ کریں۔ عدالت نے مزید سماعت 8 نومبر تک ملتوی کر دی۔درخواست گزار والدین نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود نجی سکولز اضافی فیسیں وصول کررہے ہیں۔