سینما گھروں سے تفریحی ٹیکس نہ لینے کیخلاف درخواست‘ سیکرٹری‘ ڈی جی ایکسائز ہائیکورٹ طلب
لاہور(وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے سینما گھروں تفریحی ٹیکس وصولی نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سیکرٹری، ڈی جی ایکسائز کو طلب کر لیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے ہیں کہ محکمہ یکم جنوری 2017ء سنیما سے تفریحی ٹیکس وصول کرنے کا پابند ہے۔ درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ قانون کے مطابق ڈی جی ایکسائز یکم جنوری 2017 سے سنیما گھروں سے تفریحی ٹیکس لینے کا پابند ہے۔ محکمہ ایکسائز کے ڈائریکٹرز تحریری طور پر قبول کر چکے ہیں کہ سنیما گھروں سے ٹیکس وصول نہیں کیا جا رہا۔ تفریحی ٹیکس وصول نہ کرنے سے قومی خزانے نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔