• news

گوجرانوالہ: سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو آگ لگا دی‘ ہسپتال میں جاں بحق

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) محلہ امیر پارک میں مبینہ طور پر سسرالیوں نے بہو نیلم کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکی۔ ہلاک ہونے والی خاتون کے چچا کا کہنا ہے کہ ہماری بیٹی کو سسرالیوں نے آگ لگا کر قتل کیا ہے۔ سول لائن پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں‘ پوسٹمارٹم رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میںلائی جائے گی۔ لواحقین نے الزام لگایا کہ پولیس ہمارے ساتھ تعاون کر رہی ہے اور نہ ہی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن