مریدکے: موٹرسائیکل گڑھے سے پھسل گئی، میاں بیوی بس تلے آکر جاں بحق
مریدکے(نامہ نگار) نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی غفلت کے باعث موٹر سائیکل سوار میاں بیوی بس تلے کچل کر جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ کے بعد جی ٹی روڈ پر ٹریفک معطل اور گاڑیوںکی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور ساندہ کا رہائشی ساجد رحمن اپنی بیوی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر کامونکے کی طرف جا رہا تھا کہ جی ٹی روڈ داؤکے کے قریب نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی طرف سے کئی ماہ سے کھودی جانے والی سڑک کے باعث ان کی موٹر سائیکل پھسل گئی اور بس نے انہیں کچل ڈالا جس کے نتیجے میں ساجد رحمن موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اس کی بیوی تحصیل ہسپتال مریدکے میں دم توڑ گئی۔