• news

ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز کا پیشہ لازمی سروس کی کیٹیگری میں شامل ہے۔ قانون کے تحت لازمی سروس کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازم اپنی خدمات کی فراہمی سے کسی صورت انکار نہیں کرسکتے، پنجاب حکومت اور ینگ ڈاکٹرز کے اختلافات میں مریض دربدر بھٹک رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن