• news

چیف جسٹس آصف سعیدکھوسہ عالمی کانفرنس میںشرکت کیلئے آج انڈونیشیا روانہ ہوں گے

اسلام آباد( چوہدری اعظم گِل )چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعیدخان کھوسہ بین الااقوامی کانفرنس میںشرکت کے لیے انڈونیشیا آج روانہ ہوں گے ، پیر کو سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس گلزار احمد قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ، صدر مملکت نے جسٹس گلزار احمد کی بطور قائم مقام چیف جسٹس تقرری کی منظوری دے دی ہے جس کا باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی وزارت قانون نے جاری کردیا ہے ، ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آصف سعیدخان کھوسہ ایک ہفتے کے لیے دورے پربیرون ملک جائیں گے جہاں وہ انڈونیشیا(بالی) میں ایک بین الاقوامی کانفرنس میں شریک ہوں گے چیف جسٹس آف پاکستان 9 نومبر کو پاکستان واپس آئینگے ۔ یاد رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید خان کھوسہ ایک ماہ 18روز بعد20دسمبرکو عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن