ڈکیتی کی 5 وارداتیں: شہریوں کو لاکھوں کا نقصان‘ 2 گاڑیاں‘ 7 موٹر سائیکل چوری
لاہور (نمائندہ خصوصی) شہر میں متعدد وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہعو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کے علاقہ میں ثاقب کے گھر سے فیملی کو یرغمال بنا کر2لاکھ 30ہزار مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون ودیگر سامان ،غازی آباد کے علاقہ میں واجد کے گھر میں اس کی فیملی سے2لاکھ80ہزارمالیت کی نقدی طلائی زیورات ودیگر سامان ،ہنجر وال کے علاقہ میں عارف کے گھر میں اس کی فیملی سے1لاکھ 95ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات ودیگر سا ما ن ،با غبا نپو رہ کے علا قہ سے کا شف کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ60ہز ار روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ودیگر سا ما ن ،اکبر ی منڈی کے علا قہ میںجلا ل کی فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ40ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن۔ کا ہنہ اورسبز ہ زار میں گاڑیاں اورمو چی گیٹ ،با دامی با غ،مسلم ٹا ئو ن،نو لکھا ،نشتر کا لو نی،مغل پو رہ اورچو ہنگ میں موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔