سعودی عرب نے 19 ایرانی ماہی گیروں کو رہا کر دیا
تہران (اے پی پی) ایران نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے حراست میں لیے گئے ان کے19ماہی گیروں کو رہا کر دیا ہے۔ ایران کے جنوبی صوبہ بوشھر میں وزارت خارجہ کے سربراہ علی اصغر ارابلو کے دفتر نے کہا ہے کہ ایران کی 2 ماہی گیر کشتیاں10ماہ قبل جنوبی ایران میں خراب موسم کے باعث سعودی عرب کے پانیوں کی حدود میں چلی گئی تھیں جس پر سعودی عرب نے کشتیوں میں سوار 19ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا تھا ۔