• news

فیروزوالہ میں وارداتیں‘ لاکھوں کا نقصان‘ ڈاکوئوں کا خاتون پر تشدد

فیروزوالہ (نامہ نگار )جی ٹی روڈ کی آبادی ملکاں والا بازار میں ڈاکووں نے محمد عبداللہ کے گھر داخل ہو کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات نقدی لوٹ لئے ڈاکووں نے مزاحمت پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا جاوید نگر کے قریب ڈاکووں نے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کو روک کر لوٹ لیا ڈاکو ساڑھے چار لاکھ دو موبائل فون اور زیورات چھین کر لے گئے بتایا گیا ہے اکرم بیوی کے ہمراہ گاڑی پر جارہے تھے کہ ٹول پلازہ کے قریب پہنچے تو ڈاکووں نے روک لیا جان سے ماردینے کی دھمکی دیکر نقدی زیورات اور موبائل چھین کر لے گئے کوٹ عبدالمالک میں ڈاکووں نے بینک سے رقم لیکر آنیوالے شہری عرفان علی کو روک کر لوٹ لیا ۔ ڈاکووں نے پانچ لاکھ رقم اور ڈھائی لاکھ کا چیک چھین کر فرار ہو گئے ڈاکووںنے مریدکے کے قریب موٹرسائیکل سواروں کو روک کر لوٹ لیا ان سے نقدی اور موبائل فون چھین لئے چوروں نے مریدکے میں دو گھروں سے لاکھوںروپے مالیت کا قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے چوروں نے زمیندارکی حویلی میں داخل ہوکر لاکھوں روپے مالیت کے مویشی چوری کر کے لے گئے ۔

ای پیپر-دی نیشن