سانحہ ساہیوال: مقتولین کے سامان کی سپرداری کیلئے درخواست مسترد
ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) سپیشل جج انسداد دہشت گر دی کورٹ ساہیوال محمد کلیم خاں نے سانحہ ساہیوال کے مقتولین کا سوٹ کیس، زیورات، پارچات اور دوسرا سامان سپرداری پر ورثاء کے سپرد کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ مقتول خاندان کے سربراہ کے بھائی محمد جمیل نے عدالت میں اپنی سپرداری کی درخواست دی تھی۔