• news

اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیاء کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی سی بی نے اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ 2019 کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔ٹیم کی قیادت ٹاپ آرڈر بیٹسمین سعود شکیل اور نائب کپتانی وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیر کے سپرد کی گئی ہے۔ایونٹ 12 سے 23 نومبر تک بنگلہ دیش میں کھیلا جائے گا۔ایونٹ کے لیے 15رکنی قومی اسکواڈ کا انتخاب قومی سینئر اور جونیئر کرکٹ ٹیموں کی سلیکشن کمیٹیز کے ممبران نے باہمی اتفاق رائے سے کیا ہے۔ قوانین کے مطابق اسکواڈ میں شامل 11کھلاڑیوں کی عمر 23 سال سے کم ہوگی جبکہ 23 سال یا اس سے زائد عمر کے حامل4 کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 14 نومبر کو افغانستان کے خلاف کھیلے گا۔ پاکستان کے ایمرجنگ سکواڈ میں سعود شکیل (کپتان)، روحیل نذیر (نائب کپتان)(وکٹ کیپر)، حیدر علی، عمیر بن یوسف، حسن محسن، خوشدل شاہ، سیف بدر، عمران رفیق، محمد محسن، عاکف جاوید، محمد حسنین، ثمین گل، عماد بٹ، محمد اسداور عمر خان۔ریزرو:حسین طلعت، عادل امین، محمد حارث اور عامر علی شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن