• news

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان 13 نومبر کو آسٹریلیا روانہ ہوں گے

لاہور ( سپورٹس رپورٹر)پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان 13 نومبر کو آسٹریلیا روانہ ہونگے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق اس ٹور کے دوران کرکٹ آسٹریلیا کے حکام سے ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوگی، آسٹریلوی کی قومی ٹیم کا دورہ پاکستان 2021 میں شیڈول ہے، وسیم خان سیکیورٹی معاملات پر حکام کو اعتماد میں لیتے ہوئے سیریز کی راہ ہموار کرنیکی کوشش کرینگے۔ دونوں ملکوں کی جونیئر و اے ٹیموں کے تبادلے اور نوجوان کرکٹرز کی ٹریننگ کیلئے آسٹریلیا میں سہولیات فراہم کرنے پر بھی بات ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن