• news

اپوزیشن آج ہی استعفے دیکر دو دو ہاتھ کر لے: اسد عمر

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو استعفیٰ دینا ہے تو کل کا انتظار کیوں؟ اپوزیشن آج استعفے دے اور دو‘ دو ہاتھ کر لے۔ اپوزیشن کے ہر مطالبے پر بات کرنے کیلئے تیار ہیں سڑکیں اور شہر بند کرنا غیر آئینی اور غیرقانونی ہے۔ شہر بند ہوا تو آئین و قانون کے مطابق نمٹیں گے۔ اگر اپوزیشن دھرنا دینا چاہتی ہے تو دے انہیں کوئی نہیں روکے گا۔ مولانا فضل الرحمنٰ کے وزیراعظم سے زبردستی استعفٰی لینے سے متعلق بیان پر عدالت جائیں گے۔ قانونی کارروائی بھی کریں گے۔ علی امین گنڈا پور نے تو مولانا فضل الرحمنٰ کو دوبارہ الیکشن لڑنے کا چیلنج کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن