• news

نامناسب زبان،تیزفاسٹ جنید خان پر جرمانہ عائد

لاہور( سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) قائداعظم ٹرافی میں خیبر پختونخوا کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر جنید خان پر جرمانہ عائد۔ میچ کے دوران نامناسب زبان کا استعمال کرنے پر جنید خان پر میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔ جنید خان کو پی سی بی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لیول 1 جرم کا مرتکب پایا گیا۔ آن فیلڈ امپائرز شمیم انصاری اور غفار کاظمی نے جنید خان کو آرٹیکل 2.6 کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا۔جنید خان کی جانب سے اعتراف جرم کرنے پر میچ ریفری محمد اسلم نے جرمانے کی سزا سنائی۔سلو اوور ریٹ کے باعث سنٹرل پنجاب کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔ قوانین کے مطابق سنٹرل پنجاب کرکٹ ٹیم پر 40 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔سنٹرل پنجاب کرکٹ ٹیم نے قائداعظم ٹرافی کے پانچویں راؤنڈ میں سندھ کے خلاف میچ میں مقررہ وقت سے 4 اوورز کم کیے۔ میچ ریفری ندیم ارشد نے سنٹرل پنجاب کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد کیا۔

ای پیپر-دی نیشن