• news

پاکستان بنگلہ خواتین ون ڈے کی لائیوریڈیوکمنٹری

لاہور(کلچرل رپورٹر)ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان اوربنگلہ دیش کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والے ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر ریڈیو پاکستان لاہور سے لائیو کمنٹری نشر کی گئی ۔ا س حوالے سے اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان لاہور نزاکت شکیلہ کا کہنا تھا کہ ریڈیو پاکستان نے ماضی کی درخشندہ روایات کو نبھانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے اور سپورٹس کے حوالے سے عالمی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچز کی یہ نشریات جو لائیو کمنٹری پر مشتمل ہیں اس عزم کااظہار ہیں کہ ہم ملک کو عظیم سے عظیم تر بنانے میں اپنا کردار ہمیشہ کی طرح ادا کرتے رہیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن