• news

ٹونٹی ٹونٹی لیگز کھیلنے کی اجازت نہ ملنے پر پاکستانی کرکٹرز انتہائی ناراض

لاہور( سپورٹس ڈیسک )ٹونٹی ٹونٹی لیگز میں کھیلنے کی اجازت نہ ملنے پر پاکستانی کرکٹرز انتہائی ناراض ہیں اور معاملہ بغاوت تک پہنچ گیا تھا۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق چند سینئر کرکٹرز نے بورڈ کے سامنے سخت احتجاج کیا ہے۔چیف ایگزیکٹو کے ساتھ میٹنگ میں آئی پی ایل کی مثال دی ہے۔ کھلاڑیوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ بھارتی بورڈ اگر لیگز میں شرکت کی اجازت نہیں دیتا تو وہ اپنی لیگ سے بڑی رقم کما لیتے ہیں۔ کرکٹرز نے بورڈ کے سامنے ملاقات میں ٹی ٹین اور سی پی ایل لیگ کے این او سی نہ ملنے کا معاملہ اٹھایا تھا۔پی سی بی کو این او سی نہ دینے کے بارے میں جلد اگاہ کرنا چاہیے تھا۔پاکستانی کھلاڑی این او سی نہ ملنے پریشانی کا شکار ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے خلاف بھی بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی طرح کی بغاوت ہونے والی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن