ٹر ین کی زد میں آکر نا معلوم شخص جاں بحق ،نواں کوٹ ٹول پلازہ کے قریب سے نعش برآمد
فیروزوالہ (نامہ نگار)لاہور روڈ کی آبادی نواں کوٹ ٹول پلازہ کے قریب ایک شخص پر اسرار طور پرمردہ حالت میں پایا گیا پولیس نے متوفی کی نعش قبضہ میں لے کر ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال بھجوادی پولیس کے مطابق متوفی کی عمر 45سال کے قریب ہے تاہم اسکی شناخت نہ ہوسکی ۔ علاوہ ازیں غاز ی ریلوے پھاٹک کے قریب لاہور سے کراچی جانیوالی ٹرین کی زد میں آکر نا معلوم شخص جاں بحق ہو گیا پولیس نے متوفی کی نعش قبضہ میں لے کر ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال بھجوا دی ۔