شیخ رشید ٹرین حادثہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستعفی ہوجائیں:میاں مشتاق
فیروزوالہ (نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے تحصیل فیروزوالہ کے نائب صدر وسابق کونسلر میاں مشتاق احمد نے کہا ہے کہ سابقہ دس برس میں اتنے ٹرین حادثات نہیں ہوئے جتنے موجودہ ایک سال میں رونما ہوئے، حالیہ ٹرین حادثہ صرف چند ماہ میں پانچواں خوفناک سانحہ ہے جسے ایک مرتبہ پھرانسانی غلطی قراردے کر نااہلی چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے مگراس بارایسانہیں ہوگا دوسروں میں سے کیڑے نکالنے والے شیخ رشیدکواس حادثے کی ذمہ داری قبول کرناہی ہوگی جب اقتدارسے باہر تھے توحادثہ پرسیاست کرکے یہ کہاکرتے تھے کہ اگر میں وزیر ہوتا تو استعفیٰ دے دیتاتواب وہ یہ نیک کام کر ڈالیںیہی ملک و قوم اور ریلوے ڈیپارٹمنٹ کیلئے بہتر ہے، میاں مشتاق احمد نے سانحہ تیزگام میں مسافروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین میں پابندی کے باوجود گیس سیلنڈر کی موجودگی نے ریلوے کی کارکردگی پر سوالات کھڑے کردئیے ۔