• news

افراتفری پیداکرنیوالے ٹولے کو مایوسی ہو گی:اعجاز چودھری

لاہور(نیوزرپورٹر)پی ٹی آئی مرکزی پنجاب کی گورننگ باڈ ی کا اجلاس زیرِصدارت اعجازاحمدچوہدری پارٹی آفس میں منعقد ہوا، اجلاس میں مرکزی پنجاب میں پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے مشاورت کی گئی، اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں شعیب صدیقی، علی امتیاز وڑائچ، عثمان سعید بسرائ، میجر(ر)غلام سرور،شکیل خان نیازی، ڈاکٹر طاہر جاوید، ندیم قادر بھنڈراور حافظ عبیداللہ نے شرکت کی، اجلاس سے اعجاز احمد چوہدری کا خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں افراء تفری پیدا کرنے والے ٹولے کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، مسترد شدہ ٹولہ ملکی اداروں کے خلاف مسلسل زہر اگل رہا ہے، سازشی ٹولے کے مقدر میں صرف رونا لکھا ہوا ہے، پی ٹی آئی کی حکومت عوام کے ووٹ کی طاقت سے اقتدار میں آئی ہے، اپوزیشن کے دھمکی آمیز لہجے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، پیپلزپارٹی اور ن لیگ جمہوریت کا درس دینے والی جماعتیں فضل الرحمان کی بی اور سی ٹیم بنی ہوئی ہیں۔بعدازاں پی ٹی آئی مرکزی پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری سے ان کی رہائشگاہ پر ساہیوال سے سابقہ رکن قومی اسمبلی رائے حسن نواز نے ملاقات کی , ملاقات میں پارٹی کی تنظیم سازی، ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا

ای پیپر-دی نیشن