• news

پاکستان‘ آئی ایم ایف مذاکرات آج شروع ہوں گے

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان‘ آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آج شروع ہوں گے۔ پالیسی سطح پر مذاکرات میں پاکستانی ٹیم کی قیادت مشیر خزانہ کریں گے۔ سیکرٹری خزانہ‘ گورنر سٹیٹ بنک‘ چیئرمین ایف بی آر بھی شامل ہوں گے۔ مذاکرات میں آئی ایم ایف وفد کی قیادت مشن ہیڈ اسنیٹو ریگو کریں گے۔ پاکستان کی طرف سے ٹیکس وصولیوں میں کمی کے مطالبے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کو نجکاری پروگرام پر بریفنگ دی جائے گی۔ مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کو قرضے کی نئی قسط جاری کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن