نواز شریف کے پلیٹ لیٹس پھر کم ہونے لگے‘ شوگر‘ گردوں کا مرض برقرار
لاہور(نیوز رپورٹر) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت بہتر نہ ہو سکی پلیٹ لیٹس میں اضافہ ہونے کی بجائے پلیٹ لیٹس کم ہو رہے ہیں، اس صورت حال میں پلیٹ لیٹس گرنے پر میڈیکل بورڈ نے خون پتلا کرنیوالی دوائی کلو پیڈو گرل کو وقتی طور روک دیا گیا۔ سابق وزیراعظم کا بلڈ پریشر کنٹرول، شوگر اور گردوں کے امراض تاحال برقرار اور پلیٹ لیٹس سیلز میں اتار چرھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 40 ہزار ہے۔ میڈیکل بورڈ کے مطابق آئی ٹی پی تشخیص کے بعد تجویز کردہ ادویات نوازشریف کو بہتر کر رہی ہیں، میڈیکل بورڈ نوازشریف کے طبی معائنے کے بعد مزید ٹیسٹ تجویز کرے گا۔ نواز شریف کو دل اور گردہ کے مسائل علاج معالجہ میں مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔ ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت تشویشناک ہے۔ نوازشریف کو دل کی دوسری ادویات بھی شروع کروا دی گئی ہیں۔