• news

31 اکتوبر تک بریگزٹ کو عملی جامہ نہ پہناسکنے پر برطانوی وزیراعظم نے معافی مانگ لی

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے 31 اکتوبر تک بریگزٹ کو عملی جامہ نہ پہنا سکنے پر معافی مانگ لی ہے۔ لندن میں سکائی نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اپنا منصوبہ مکمل نہ کر سکنے پر انہیں شدید مایوسی ہے۔ جانسن نے بریگزٹ کے التوا کی ذمہ داری ملکی پارلیمان پر عائد کی ہے۔ اس انٹرویو میں جانسن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وزیر اعظم جانسن کی بریگزٹ ڈیل مستقبل میں امریکہ اور برطانیہ کے مابین تجارتی ڈیل کو روک دے گی۔

ای پیپر-دی نیشن