پاکستان بھارت تجارت میں 51 فیصد کمی: سٹیٹ بنک
اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان بھارت تجارت میں 51 فیصد کمی ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2019ء کے دوران دوطرفہ تجارت کا حجم 23.06 ملین ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2018ء کے دوران ہمسایہ ممالک کی باہمی تجارت کا حجم 467.4 ملین ڈالر رہا تھا ۔