شاہ محمود قریشی ملائشیا روانہ، کوالالمپور سمٹ میں شرکت کریں گے
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ،دو روزہ دورے پر ملائشیا روانہ ہو گئے ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ وزیر اعظم مہاتیر محمد سمیت ملائیشیا کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر خارجہ ملائیشیا میں پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ کریں گے اور وہاں پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کیلئے قائم کیے گئے کمیونٹی سینٹر کا افتتاح کریں گے۔ وزیر خارجہ کو دورہ ملائیشیاء اور کوالالمپور سمٹ میں شرکت کی دعوت ان کے ملاشین ہم منصب داتو سیف الدین عبداللہ نے دی تھی۔ وزیر خارجہ ملائیشیاء میں بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے اور انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کے میسر مواقعوں سے آگاہ کریں گے۔