• news

دینہ: ڈیم میں کود کر 4 ماہ بعد دوسرے بھائی کی بھی خودکشی

دینہ (نامہ نگار) دینہ کے ڈیم میں کود کر ایک بھائی کے 4 ماہ بعد دوسرے بھائی نے بھی خودکشی کرلی۔ ریسکیو 1122 نے نوجوان کی نعش کو نکال لیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے نواحی علاقہ ڈومیلی میں 28سالہ نوجوان ہارون انجم ولد آغا خان سکنہ ڈھوک مل کھوکھراں نے ڈومیلی ڈیم میں کود کر خودکشی کر لی۔ بتایا جاتا ہے کہ نوجوان ہارون انجم کے بھائی بلال انجم نے 4ماہ قبل اسی ڈیم میں خودکشی کی تھی اور ہارون انجم اپنے بھائی کی موت پر غم میں نڈھال تھا اور گزشتہ صبح ناشتے کے بعد گھر سے نکلا اور ڈومیلی ڈیم میں کود کر جان دے دی۔ ہارون انجم واہ کینٹ ہسپتال میں سرکاری ملازم تھا اور چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن