بجلی،گیس اور پیٹرولیم سیکٹر میں صوبوں کو نمائندگی دی جائے، امتیاز شیخ کا وفاقی وزیر توانائی کو خط
کراچی (نوائے وقت نیوز) سندھ کے وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ نے وفاقی حکومت سے بجلی،گیس اور پیٹرولیم شعبوں کے لئے پالیسیاں بنانے والے اداروں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)، نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ (این ٹی ڈی سی ایل)، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی-گارنٹی اور ڈسٹری بیوشن کمپنیزاور دیگر متعلقہ اداروں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں صوبوں کے نمائندوں کو شامل کرنے کے لئے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان کو خط لکھا ہے اور کہا ہے کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 154 واضح کرتا ہے کہ آنے والے موضوعات کی پالیسیوں اور ضوابط تشکیل دینا مشترکہ مفادات کی کونسل کا اختیار ہے۔