• news

ماریہ واسطی کی ترکی کی فضائوں میں پیراگلائیڈنگ

انقرہ(این این آئی) ورسٹائل اداکارہ ماریہ واسطی نے پیرا گلائیڈنگ کے ذریعے فضا میں پْراعتماد پرواز کی اور اس خوشگوار تجربے سے اپنے مداحوں کو آگاہ کرنے کے لیے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل کی۔تنزانیہ میں پیدا ہونے والی ماریہ واسطی نوے کی دہائی سے پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں، ڈرامہ ’سارہ اور عمارہ ‘ میں پہلی بار جلوہ گر ہوئیں اور تیزی سے کامیابی کے منازل طے کرتی چلی گئیں۔اداکاری کے میدان میں کئی ایوارڈ اپنے نام کرنے والی 39 سالہ ماریہ واسطی کا دوسرا شوق ایڈوزنچرازم ہے جس کی ایک جھلک ان کے دورہ ترکی میں دیکھنے میں آئی جہاں انہوں نے بلند فضائوں میں پْراعتماد پیراگلائیڈنگ کی۔

ای پیپر-دی نیشن