• news

زرداری اور فریال کو علالت کے پیش نظر ضمانت پر رہا کر دیا جائے، رحمٰن ملک

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چئیرمین اور پیپلز پارٹی کے رہنماء سینٹر عبدالرحمان ملک نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری و فریال تالپور کو بھی غیرمعمولی بنیاد ہنگامی طور پر ضمانت پر رہا کیا جائے خدانخواستہ آصف علی زرداری کو کچھ ہوجاتا ہے تو ذمہ دار حکومت وقت ہوگی۔جسطرح مریم نوازکے فیصلے میں عدالت نے judicial conscience کے مطابق فیصلہ دیا اسی طرح زرداری و فریال تالپور کے کیس میں بھی اسی judicial conscience کے مطابق فیصلہ دیا جائے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری و فریال تالپور کو نواز شریف و مریم نواز کی طرح فوری ضمانت پر رہا کیا جائے۔انہوں نے کہا آصف علی زرداری ایک بہادر انسان ہیں جو اپنی بیماری سے متعلق بتانے سے اپنے دوستوں کو بھی منع کرتے ہیں۔انہوںنے کہا بطور چئیرمین میں نے آصف علی زرداری کو طبعی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے نوٹس بھی لے رکھا ہے۔اگلے اجلاس میں آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے رپورٹ کمیٹی کے سامنے رکھی جائے گی۔کمیٹی کو ملنے والی رپورٹ کے مطابق آصف علی زرداری کی صحت بتدریج گر رہی ہے۔انہوںنے مطالبہ کیا کہ آصف علی زرداری کی شدید علالت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کو فوری طور پر ضمانت پر رہا کیا جائے اور آصف علی زرداری کو اپنی مرضی کے معالج سے علاج کروانے کا حق دیا جائے۔انہوں نے کہا آصف علی زرداری و فریال تالپور انڈر ٹرائل ہیں ان سے سزایافتہ قیدیوں کی طرح سلوک نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا مجھے میاں نوازشریف و مریم نواز کی ضمانت کی منظوری پر خوشی ہے ا ور میں انہیں مبارکباد پیش کرتاہوں۔انہوںنے کہا خدانخواستہ آصف علی زرداری کو کچھ ہوجاتا ہے تو ذمہ دار حکومت وقت ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن