• news

سمندری طوفان فاٹا کراچی سے 770 کلومیٹر دور، آج شدت اختیار کرجائے گا

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان ’ماہا‘ آج انتہائی شدت اختیار کر جائے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سائیکلون ’ماہا‘ کراچی سے 770 کلومیٹر دور جنوب اور جنوب مغرب میں موجود ہے تاہم اس سے پاکستانی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں۔ محکمہ موسمیات نے طغیانی کے باعث ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق بحیرہ عرب کے مشرقی وسط میں موجود شدید ترین سمندری طوفان ’ماہا‘ گزشتہ 12 گھنٹوں سے شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے اور اس کے مرکز میں 180 سے 200 کلو میڑ فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ’ماہا‘ مشرق اور شمال مشرق کی جانب رخ کرنے کے بعد بھارتی گجرات کی طرف بڑھے گا جو 6 اور 7 نومبر کی درمیانی شب شدید ترین سمندری طوفان کی صورت میں بھارتی گجرات کو پار کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن