سابق وزیر اعلی خیبر پی کے کے گھر میں گیس لیکج دھماکہ ‘ 2 ملازمین زخمی
مردان(اے این این ) سابق وزیر اعلی امیر حیدر ہوتی کے گھر میں گیس لیکج دھماکے میں 2 ملازمین زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔دھماکے میں زخمی ہونے والے 2 ملازمین امین الحق اور لیاقت کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، دھماکے کے وقت سابق وزیر اعلی امیر حیدر ہوتی گھر میں موجود تھے جو محفوظ رہے۔