• news

تیزگام حادثہ کی ابتدائی تحقیقات چیئرمین ریلوے کو پیش، 6 افسر معطل

لاہور (کامرس رپورٹر) سیکرٹری /چیئرمین ریلویز سلطان سکندر راجہ کو تیز گام ایکسپریس کے 31 اکتوبر کے حادثے کی ابتدائی رپورٹ پیش کر دی گئی ہے جس کے تحت وزارت ریلوے نے فرائض میں غفلت برتنے والے کراچی اور سکھر ڈویژن میں کمرشل ٹرانسپوٹیشن گروپ اور ریلوے پولیس کے گریڈ 17اور 18کے 6 افسران کو معطل کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معطل ہونے والوں میں کراچی ڈویژن کے گریڈ18 کے ڈویژنل کمرشل آفیسر جنید اسلم، سکھر ڈویژن کے گریڈ 17کے اسسٹنٹ کمرشل آفیسر عابد قمر شیخ جو کہ ڈویژنل کمرشل آفیسر کے عہدے پر کام کر رہے تھے، سکھر ڈویژن کے اسسٹنٹ کمرشل آفیسر ٹو راشد علی،کراچی ڈویژن کے اسسٹنٹ کمرشل آفیسر تھری کے عہدے پر کام کرنے والے احسان الحق، سکھر ریلوے پولیس کے گریڈ17کے ڈپٹی سپرنٹنڈٹ/بی دلاور میمن اور اس کے علاوہ کراچی ریلوے پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ /بی حبیب اللہ خٹک کے نام شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن