• news

حکومت نے اپوزیشن جماعتوںکو قومی ڈائیلاگ کی پیشکش کر دی

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) حکومت نے اپوزیشن جماعتوںکو قومی ڈائیلاگ کی پیشکش کر دی۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن جماعتوں کو قومی ڈائیلاگ کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے قومی مکالمے کے لیے تیار ہے، ملک کو اندرونی اور بیرونی خطرات سمیت معاشی مسائل کا سامنا ہے، موجودہ صورت حال میں قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کا فروغ ناگزیر ہے، ملکی سیاسی قیادت کا مسائل کے حل کیلئے ایک پیج پر ہونا ضروری ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے ملکی سیاسی قیادت کو تعاون کرنے اور تجاویز دینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ڈائیلاگ وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے، اعلیٰ عدلیہ اور اپوزیشن رہنمائوں نے بھی پارلیمانی سطح پر ڈائیلاگ کی بات کی۔

ای پیپر-دی نیشن