• news

شجاعت اور پرویز الٰہی کی فضل الرحمان سے ملاقات‘مفاہمت سے ہی راستہ نکلے گا: سپیکر پنجاب اسمبلی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی نے مولانا فضل الرحمن سے ان کی رہائش پر ملاقات کی جس میں آزادی مارچ‘ ملکی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پنجاب کے وزیر عمار یاسر‘ اکرم درانی‘ مولانا عطاء الرحمن اور مولانا عبدالواسع بھی ملاقات میں موجود تھے۔ پرویز الٰہی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مفاہمت کیلئے آئے ہیں۔ مفاہمت سے ہی راستہ نکلے گا۔ وزیراعظم نے آج حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو بلایا ہے۔ وزیراعظم کو تمام صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن