• news

سوڈان کو دہشت گردوں کی سرپرست ریاستوں کی فہرست سے جلد نکال دیں گے: امریکہ

واشنگٹن(اے پی پی) امریکا نے کہا ہے کہ سوڈان کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکالنے میں ابھی وقت لگے گا۔ دوسری طرف سوڈان کی نئی عبوری حکومت نے توقع ظاہر کی ہے امریکا خرطوم کو دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والے ممالک کی فہرست سے جلد نکال دے گا۔سوڈان کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق وزیر خارجہ اسماء عبد اللہ نے امریکا کے قائم مقام سفیربرائن شوکان سے ملاقات کی اور امید کی ہے کہ امریکی حکومت جلد ہی سوڈان کو دہشت گردی کی سرپرست ریاستوں کی فہرست سے نکال دے گی۔وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ سوڈان کی نئی حکومت دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کی پوری کوشش کرے گی۔امریکی سفیر برائن شوکان نے کہا کہ سوڈان کو دہشت گردی کے ریاستی سرپرستوں کی فہرست سے نکالنے کے بارے میں غور کیا جارہا ہے جس میں وقت لگے گا۔واضح رہے کہ سوڈانی وزیر اعظم عبداللہ حمدوک نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں امریکا سے سوڈان کو دہشت گردی کی فہرست سے نکالنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن