• news

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 13 اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع

کوئٹہ (صباح نیوز)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 13 اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی۔کوآرڈینیٹر ایمرجنسی سینٹر راشد رزاق کے مطابق بلوچستان کے اضلاع نصیرآباد، جعفرآباد، جھل مگسی، صحبت پور، ڈیرہ بگٹی، سبی، لورالائی، دکی، ہرنائی، زیارت، کوئٹہ، پشین اور قلعہ عبداللہ میں پولیو مہم شروع کی گئی۔پولیو مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر 13لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا ئوکے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ۔انسداد پولیو مہم میں 7 ہزار 481 میڈیکل ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں 4 ہزار 547 موبائل ٹیمیں، 450 فکسڈ سائیڈ اور 444 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔ میڈیکل ٹیموں کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کیے گئے ۔رواں سال پاکستان میں پولیو کے 80 جبکہ بلوچستان میں رواں سال پولیو کے 7کیسز سامنے آئے ہیں۔ قلعہ عبداللہ سے 3، جعفرآباد سے 2 جب کہ کوئٹہ اور ہرنائی سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے جس کی بنیاد پر پولیو کی خصوصی مہم شروع کی گئی ۔

ای پیپر-دی نیشن