پی ایس ایل ڈرافٹ میں پہلی پک دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کرے گی
لاہور(نمائندہ سپورٹس) پی ایس ایل 2020 کے ڈرافٹ میں سب سے پہلی پک دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کرے گی۔ڈرافٹ کے لیے پک آرڈر کی ترتیب طے ہونے کے بعد پی ایس ایل کی ٹرانسفر اور ریٹینشن ونڈو باضابطہ طور پر کھول دی گئی ہے۔ہر فرنچائزکوگذشتہ ایڈیشن میں شامل زیادہ سے زیادہ 8 کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں برقرار رکھنے کا اختیار ہے۔پلیئنگ الیون میں کم از کم 3 اور زیادہ سے زیادہ 4غیرملکی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل میں وائلڈ کارڈ پک کا قانون متعارف کروایا گیا ہے۔ پی ایس ایل 2020 کے ڈرافٹ کے لییمکمل پک آرڈرترتیب دے دیا گیا۔ ڈرافٹ کے پہلے راؤنڈ کے لیے پک آرڈر طے کرنے کے لییبیٹ رکھ کرباری لگانے کے روایتی طریقہ کار کا انتخاب کیا گیا۔ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پہلی، لاہور قلندرز کی دوسری، ملتان سلطانز تیسری، دومرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ چوتھی، پشاور زلمی پانچویں اور کرا چی کنگز کو چھٹی باری ملی ہے۔رواں سال فرنچائززکو سپلمنٹری کٹیگری میں شامل دو کھلاڑیوں میں سے ایک غیرملکی کرکٹر کو چننے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔کوئی فرنچائز چاہے تو اس سے فائدہ اٹھاسکتی ہے تاہم پلئینگ الیون میں کم ازکم 3 اور زیادہ سے زیادہ 4غیرملکی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی اجازت ہوگی۔