پی ایس ایل میں ہر لمحہ جدت لانے کے لیے پی سی بی کی کاوش جاری ہے: وسیم خان
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان نے کہا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں ہر لمحہ جدت لانے کے لیے پی سی بی کی کاوش جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وائلڈ کارڈ پک کے قانون کی صورت میں نیا اضافہ مداحوں اور لیگ میں شامل ٹیموں کے لیے مزید حوصلہ افزائی کا باعث بنے گا۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کا مکمل ایڈیشن پاکستان میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کا آغاز آئندہ سال فروری میں ہوگا۔