• news

اے بی ڈی ویلیئرزکی پی ایس ایل 2020 سیزن میں شرکت سے معذرت

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے سب سے بڑے کھلاڑی نے 2020 سیزن میں شرکت سے معذرت کر لی، جنوبی افریقی کرکٹر اور لاہور قلندرز کا حصہ اے بی ڈی ولیئرز نے اپنی ٹیم کو عدم دستیابی سے متعلق آگاہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں اب تک شرکت کرنے والے سب سے بڑے غیر ملکی کھلاڑی نے 2020 میں ٹورنامنٹ کے سیزن 5 میں شرکت کرنے سے معذرت کر لی ہے۔ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اور لاہور قلندرز کے کھلاڑی اے بی ڈی الیئرز 2020 کی پاکستان سپر لیگ میں کھیلتے نظر نہیں آئیں گے۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اے بی ڈی ولیئرز کی جانب سے کسی وجہ سے پاکستان سپر لیگ 5 میں شرکت کرنے سے معذرت کی گئی ہے، تاہم انہوں نے اپنے اس فیصلے سے متعلق لاہور قلندرز کی انتظامیہ کو آگاہ کر دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن