اے سی سی ایمرجنگ ٹیم کپ 14 نومبر سے بنگلہ دیش میں شروع ہوگا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشین کرکٹ کونسل ایمرجنگ ٹیم کپ کا آغاز 14 نومبر سے بنگلہ دیش میں ہوگا، ٹورنامنٹ میں ایشیا کی آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان، بنگلہ دیش، افغانستان، بھارت، ہانگ کانگ، سری لنکا، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اومان شامل ہیں۔ہر ٹیم تین گروپ میچ کھیلے گی، ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ 14 نومبر کو پاکستان اور افغانستان ایمرجنگ کے درمیان کوکس بازار میں کھیلا جائے گا، اسی روز دوسرے میچ میں بھارت اور یو اے ای کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا دوسرا گروپ میچ 16 نومبر کو سری لنکا جبکہ تیسرا اور ا?خری میچ 18 نومبر کو اومان کے خلاف کھیلے گا۔ سیمی فائنل مقابلے 20 اور 21 نومبر جبکہ فائنل 23 نومبر کو کھیلا جائے گا۔