• news

حمائمہ ملک نے منگنی کرلی؟ قریبی ذرائع نے تصدیق کردی

لاہور(شوبزڈیسک)ان دنوں ڈراموں اور فلموں سے دور نظر آنے والی اداکارہ حمائمہ ملک سے متعلق تازہ خبر یہ سامنے آئی ہے کہ انہوں نے اپنے ایک دیرینہ دوست و کاروباری شخصیت سے منگنی کرلی ہے اور جلد ہی وہ رشتہ ازدواج سے منسلک ہوجائیں گی۔اگر اداکارہ نے یہ شادی کی تو ان کی یہ دوسری شادی ہوگی، حمیمہ ملک نے پہلی شادی معروف اداکار و فلم ساز شمعون عباسی سے کی تھی تاہم جلد ہی ان دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔بتایاگیا کہ اداکارہ حمائمہ ملک نے اپنے قریبی و دیرینہ دوست سے منگنی کرلی اور جلد ہی وہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ حمائمہ ملک نے اکبر ڈیڈھی نامی کاروباری شخص سے منگنی کی ہے

ای پیپر-دی نیشن