ویسٹ انڈیز اور بھارت کی خواتین ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا
کنگسٹن (اے پی پی) ویسٹ انڈیز اور بھارت کی خواتین ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (کل) بدھ کو نارتھ سائونڈ میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ ون ڈے سیریز کے تینوں میچز نارتھ سائونڈ کے مقام پر کھیلے جائیں گے۔ ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز 9 نومبر سے شروع ہوگی۔ دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 10نومبر، تیسرا 14 نومبر، چوتھا 17 نومبر جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 20 نومبر کو کھیلا جائے گا۔