• news

اسلام آباد ہائیکورٹ،پی ٹی آئی دھرنے کیخلاف درخواستیں غیر موثر قرار دیکرخارج

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے 2014میں پی ٹی آئی کے دھرنے کے خلاف دائر درخواستوں کو غیر موثر قرار دیتے ہوئے خارج کردیا ہے درخواستیں اس وقت کی حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے دھرنے کے حوالے سے دائر کی گئی تھیں جو عدالت عالیہ میں زیر سماعت تھیں درخواستوں میں پی ٹی آئی کی جانب سے پارٹی کارکنان کی گرفتاری روکنے کی درخواستیں شامل تھیں عدالت نے تمام درخواستیں غیرموثر قرار دے کر خارج کردی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن