پارلیمنٹ کی غلام گردشوں میں پشاور موڑ پر ’’دھرنا‘‘ موضوع گفتگو بنا رہا
اپوزیشن نے ایک ’’دھرنا‘‘ ایوان بالا میں دیا جبکہ پارلیمنٹ سے 5کلومیٹر دور پشاور موڑ میں دوسرا ’’ دھرنا‘‘ جاری ہے اس’’ دھرنا ‘‘ کی باز گشت پارلیمنٹ ہائوس میں بھی سنی گئی پارلیمنٹ کی راہداریوں میں جمعیت علما اسلام (ف) کا دھرنا موضوع گفتگو بنا رہا پشاور موڑ پر ’’ دھرنا‘‘ دینے والوں کے ریڈ زون ‘‘میں داخل ہونے کے خدشہ کے پیش نظر ریڈ زون کے تمام راستے بند کر دئیے گئے ہیں لہذا ایوان بال کا ا اجلاس سیکیورٹی کے انتظامات میں منعقد ہوا ۔حکومت سینیٹ میں صدارتی آرڈیننس مسترد کئے جانے کے خدشے کے پیش نظر سینیٹ میں پیش کرنے سے گریزاں ہے ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ آرڈیننس سے کوئی مسئلہ نہیں مسئلہ یہ ہے کہ ان کو ایوان میں پیش کیوں نہیں کیا جا رہا۔