پشاور میراتھن ریس‘ بی آر ٹی روٹ استعمال کرنے کا فیصلہ
لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) خیبرپی کے اتھیلیٹکس ایسوسی ایشن نے پشاور کے میگا ترقیاتی منصوبے بی آر ٹی کے روٹ کو میراتھن ریس کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر حبیب الرحمٰن آفریدی نے بتایا کہ چونکہ بی آر ٹی کا روٹ اس وقت مکمل ہو چکا ہے اور استعمال میں بھی نہیں ، اس لیے اسے میراتھن ریس کیلئے استعمال میں لایاجا سکتا ہے ۔ یہ فیصلہ اس لئے کیا گیا ہے کہ یہاں ریس کا بلاروک ٹوک انعقاد ہوسکے گا جبکہ ٹریفک کی روانی بھی متاثر نہیں ہوگی۔