غیر ملکی فنڈنگ کیس‘پی ٹی آئی نے سکروٹنی کمیٹی کی کارروائی کا بائیکاٹ ختم کردیا
اسلام آباد(صباح نیوز)غیر ملکی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کی جانب سے قائم اسکروٹنی کمیٹی میں واپس آگئی ہے۔ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق الیکشن کمیشن نے گزشتہ سماعت کے دوران تحریک انصاف کے وکیل پر اعتراض اٹھایا تھا۔اعتراض کے بعد مذکورہ وکیل کیلئے وکالت جاری رکھنا ممکن نہ تھا اب نئے وکیل کے ساتھ اسکروٹنی کمیٹی میں پیش ہوں گے۔تحریک انصاف نے اس معاملے پر الیکشن کمیشن کو جواب تحریر کرتے ہوئے بتایاسکروٹنی کمیٹی کا بائیکاٹ نہیں کیا ہے اس کے ساتھ ساتھاسکروٹنی کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کی کارروائی کے حوالے سے جاری پراپیگنڈے کا بھی جواب دیا ہے۔ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق تحریک انصاف نے سکروٹنی کمیٹی کی کارروائی میں شرکت پر آمادگی ظاہر کی ہے۔