• news

افغانستان میں امن کیلئے تعاون کرینگے، آرمی چیف: چیلنجز سے متعلق مشترکہ اقدامات کرنا ہونگے، ڈی جی نیٹو ملٹری سٹاف

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ سے نیٹو کے ڈی جی انٹرنیشنل ملٹری سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ہانس ورنر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل ہانس نے خطہ میں امن و استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی نیٹو کے ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ملٹری سٹاف سے ملاقات ہوئی جس کے دوران خطے میں سکیورٹی سے متعلق مشترکہ کاوشوں سمیت دیگر امور زیرغور آئے۔ آرمی چیف نے افغانستان میں قیام امن سے متعلق اپنے عزم کو دہرایا اور ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا۔ جنرل ہانس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران پاک فوج کی بے مثال قربانیوں کو سراہا اور پیشہ ورانہ کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے باہمی چیلنجز سے مشترکہ اقدامات اٹھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ای پیپر-دی نیشن