• news

اثاثے چھپانے پر ایف بی آر بے نامی کاروائی ، سینیٹر چوہدری تنویر کیخلاف ریفرنس دائر

لاہور( کامرس رپورٹر) ایف بی آر کے بے نامی زون نے بڑے پیمانے پر کارروائی کاآغازکرتے ہوئے سینیٹر چوہدری تنویر کے خلاف ایڈجوڈیکیٹنگ اتھارٹی میں ریفرنس دائر کر دیا۔ سینیٹرچوہدری تنویر7ہزار ایک سو 25 کنال زمین کے اصل مالک ہیں۔ جائیداد کی مالیت 15ارب روپے سے زائد ہے، یہ اراضی چوکیدار، سکیورٹی گارڈ، گن مین کے نام ہے۔ چوہدری تنویر کی زمین اسلام آباد نیو ائر پورٹ کے قریب واقع ہے، چوہدری تنویر کے 6بے نامی افراد نے کبھی انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے۔

ای پیپر-دی نیشن