• news

سلمان رفیق کی طبیعت خراب جنرل ہسپتال منتقل

لاہور(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سلمان رفیق کو طبیعت خراب ہونے پر جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ سلمان رفیق کی گزشتہ روز جیل میں طبیعت خراب ہوئی۔ جس پر جیل عملہ نے محکمہ کے اعلیٰ حکام کو بتایا جس کے بعد جیل کے ڈاکٹروں نے ان کا مکمل چیک اپ کیا۔ چیک اپ کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کرنے کی تجویز دی۔ جس پر سلمان رفیق کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن