البم 30کا آخری گانا ’’رات شبنمی‘‘ ریلیز
لاہور (کلچرل رپورٹر) پاپ راک بینڈ سٹرنگز نے البم ـ"30"کا آخری گاناـ"رات شبنمی"ریلیز کردیا،آٹھ گانوں پر مشتمل یہ البم سٹرنگز بینڈ کی تیسویں سالگرہ کے جشن کا حصہ ہے ، بینڈ تین دہائیوں سے پاکستانی موسیقی کے افق پر راج کررہاہے۔ رات شبنمی ،تالیوں کی تھاپ پر گایا ہوا گانا ہے، جس میں بہترین شاعری اور دھن اپنے سننے والوں کو بیٹ پر تھر تھرانے پر مجبور کردیتی ہے۔